نئے بلدیاتی نظام کیخلاف آج یوم سیاہ منایا جائیگا صفدر سرکی

اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں،ظالم نظام کیخلاف احتجاج میں شامل ہوجائیں،پریس کانفرنس.


Staff Reporter October 15, 2012
اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں،ظالم نظام کیخلاف احتجاج میں شامل ہوجائیں،پریس کانفرنس. فوٹو:فائل

جئے سندھ تحریک کے سربراہ ڈاکٹر صفدر سرکی نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کیخلاف آج ہونے والا احتجاج دوسرا عوامی ریفرنڈم ہے جس میں عوام نے صدرآصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے نظام کو بھرپور طریقے سے مسترد کردیا ہے۔

5کروڑ سندھی ظالمانہ نظام کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سندھ بچائو کمیٹی کی اپیل پر نئے بلدیاتی نظام کیخلاف آج(پیر کو) صوبے بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، عوام اس میں بھرپور شرکت کریں، وہ اتوار کو جئے سندھ تحریک کے تحت نئے بلدیاتی نظام کیخلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے، اس مظاہرے سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما حاجی شفیع محمد جاموٹ اور الہی بخش بکک نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر صفدر سرکی نے کہا کہ عوام دشمن بل کیخلاف احتجاج کرنے پر ان کی جماعت اور سندھ بچاؤ کمیٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم گرفتاریوں گولیوں اور تشدد سے نہیں ڈرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں، ہمارا ان سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم ان سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ اس ظالم نظام کیخلاف ہمارا ساتھ دیں اور احتجاج میں شامل ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں