راولاکوٹ کے قریب وین حادثے میں 7 افراد جاں بحق 11 زخمی

مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گوئی نالے میں جاگری۔


ویب ڈیسک June 19, 2015
مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گوئی نالے میں جاگری۔ فوٹو:فائل

راولپنڈی سے راولا کوٹ جانے والی مسافر ویگن نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے راولا کوٹ جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گوئی نالہ میں جاگری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق اور11 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 6 مرد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں بھی 3 خواتین شامل ہیں۔ حادثے کے فوری بعد قریب موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔