اجناس سے لدی گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ
ہول سیل گراسرز کا اجلاس،لوٹ مار کے واقعات پر تشویش،آج آئی جی سے ملیں گے.
شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص سائٹ اور شیر شاہ میں واقع گوداموں سے جوڑیا بازار منتقلی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی اجناس سے لدی گاڑیاں چھینے جانے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 20 سے زائد گاڑیاں چھینی گئیں جو بعد ازاں خالی حالت میں کھڑی پائی گئیں اور ان میں لدا ہوا مال غائب کردیا گیا بیوپاریوں کے مطابق ان وارداتوں میں تھوک تاجروں کو 1.5کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا، اس حوالے سے جمعہ کو کراچی ہول سیل گراسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں اجناس سے لدی گاڑیاں چھینے جانے کے واقعات میں تیزی پر تشویش ظاہر کی گئی اس موقع پر تھوک فروشوں کی اکثریت نے احتجاجی ہڑتال پر زور دیا۔
تاہم ایسوسی ایشن کے سینئر اراکین نے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا، اس حوالے سے بیوپاریوں کا ایک وفد آج( پیر کو) آئی جی سندھ سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کرے گا،تاجروں کے مطابق اجناس کی گوداموں سے تھوک بازاروں تک اور تھوک بازاروں سے خوردہ بازاروں تک ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔