دہشت گردوں کومالی تعاون فراہم کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے آرمی چیف

صرف فاٹا، خیبر ایجنسی اور وزیرستان سے نہیں بلکہ پورے پاکستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا، جنرل راحیل شریف

دہشت گردوں کو دوبارہ پاؤں جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جنرل راحیل شریف فوٹو: آئی ایس پی آر۔

پاک فوج كے سربراہ جنرل راحيل شريف نے كہا ہے كہ ہمارا حتمی ہدف ملک كو دہشت گردی سے پاک كرنا ہے جب کہ دہشت گردوں ان كے مددگاروں اور مالی معاونت كرنے والوں كو بھی انصاف كے كٹہرے ميں لا كھڑا كيا جائے گا۔



آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چيف جنرل راحیل شریف نے خیبرایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں اور قبائلی عوام کے ساتھ دن گزارا جب کہ جنرل راحیل شریف پہلے افغان سرحد كے قريب جوارو نامی علاقے ميں گئے اور فوجی آپريشن ہونے والی پيش رفت كا جائزہ ليا۔





ترجمان کے مطابق آرمی چيف نے جوانوں کی پيشہ ورانہ قابليت اور عزم كو سراہا اور خيبر ايجنسی ميں امن اور استحكام كی بحالی كے ليے قربانياں دينے پر فوجی افسران اور جوانوں كو شاندار الفاظ ميں خراج تحسين پيش كيا جب کہ اس موقع پر جنرل راحيل شريف کا کہنا تھا کہ خيبر ايجنسی ميں دہشت گردوں كے مضبوط گڑھ بہت حد تک ختم كرديئے گئے ہيں اور اب لڑائی پاک افغان سرحد كے قريب آخری كچھ علاقوں ميں ہورہی ہے۔




پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں كے گرد گھيرا تنگ كرديا گيا ہے اور اب انہيں دوبارہ سے واپسی اور خود كو منظم كرنے كا موقع نہيں ديا جائے گا۔ انہوں نے كہا جس علاقے ميں آپريشن ہورہا ہے وہاں بارودی سرنگوں كی بھرمار ہے يہ سرنگيں زيادہ تر غير ملكی ساخت كی ہيں، شمالی وزيرستان كے بعد خيبر ايجنسی ميں بھی دہشت گرد سب سے مشكل اور دشوار علاقے كو اپنے گڑھ كے طور پر استعمال كر رہے ہيں۔





آرمی چیف نے باڑہ كے علاقے ميں انسداد انتہا پسندی كے مقصد سے قائم سينٹر كا بھی دورہ كيا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے قبائیلیوں کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں كو ان علاقوں ميں واپس نہ آنے دينے پر قبائلی عوام كے عزم كو بھی سراہا اور خصوصی طور پر شہدا اور زخمی ہونے والوں كو شاندار خراج تحسين پيش كيا جب کہ انہوں نے ملک بھر ميں انسداد دہشت گردی كے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے پر قانون نافذ كرنے والے اداروں كی تعريف بھی كی۔



جنرل راحیل شریف نے آپريشن كے حتمی اہداف كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ دہشت گردوں ان كے مددگاروں اور مالی معاونت كرنے والوں كو پكڑ كر انصاف كے كٹہرے ميں لا كھڑا كيا جائے گا، پاک فوج کے سربراہ نے ان اہداف كے حصول ميں بھرپور مدد اور تعاون پر قوم كے كردار كی بھی تعريف كی اور اس عزم كا اعادہ كيا کہ اپنے غير متزلزل قومی عزم، ارادے اور واضح سمت كے تعين كی بدولت پاكستان كو دہشت گردی سے پاک كرنے كا حتمی ہدف حاصل كرليں گے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2um0c2_gen-raheel-sharif_news
Load Next Story