صدر ممنون حسین کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت یمن کے مسئلے پر بات چیت کی


ویب ڈیسک June 19, 2015
دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا- فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق صدر ممنوں حسین نے جدہ میں میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بھی موجود تھے جب کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت یمن کے مسئلے پر بات چیت کی۔

صدر ممنون حسین اور سعودی فرماں روا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا اس موقع پرشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ممنون حسین کو رمضان المبارک کی بھی مبارک باد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔