ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث ایشوریا رائے کی فلم’’جذبہ ‘‘ کی شوٹنگ ملتوی

فلم میں ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ اداکارعرفان خان اور جیکی شروف جلوہ گر ہوں گے


ویب ڈیسک June 19, 2015
مون سون کی شدید بارشوں کے باعث فلم کی شوٹنگ ملتوی کی گئی، فوٹو:فائل

سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی فلم''جذبہ'' کی شوٹنگ بارش کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے کی طویل عرصے بعد بھارتی فلم نگری میں فلم ''جذبہ '' کے ذریعے واپسی ہوئی ہے جب کہ فلم میں ایشوریارائے بچن مرکزی کردار نبھائیں گی تاہم ممبئی میں جاری بارشیں فلم کی شوٹنگ کے آڑے آگئی ہیں اور شدید مون سون بارشوں کے باعث فلم کی آج سے شروع ہونے والی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فلم ڈائریکٹرسنجے گپتا نے اپنے ٹویٹ میں بارش کے باعث فلم کی شوٹنگ ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔



واضح رہے کہ فلم ''جذبہ'' میں ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ اداکارعرفان خان اور جیکی شروف جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔