بھارت کے شہر ممبئی میں موسلا دھار بارشوں سے نظام زندگی مفلوج 2 افراد ہلاک

شہر میں 72 ملی میٹرجب کہ اس کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں 66 اور 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے


ویب ڈیسک June 19, 2015
بھارتی محکمہ موسمیات نے ممبئی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، فوٹو ٹائمز آف انڈیا

ISLAMABAD: بھارت کے شہر ممبئی اور اس کے گرد و نواح میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے جب کہ بارشوں سے 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موسلا دھار بارش نے ممبئی اور اس کے گرد و نواح کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوا ہے جس سے ریل اور ہوائی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ سڑکیں اور گلیاں تالابوں کا منظر پیش کررہی ہیں، اب تک ممبئی شہر میں 72 ملی میٹرجب کہ اس کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں 66 اور 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔

حکام کے مطابق مہاراشٹرا کے علاقوں تھانے، پالگڑھ، ریگاڈ کے علاوہ پونے، کولہاپور، اورنگزیب آباد اورناشک میں مسلسل اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، ممبئی میں ٹرینوں کی آمدورفت کے متاثر ہونے سے ہزاروں مسافر ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئے جب کہ پروازوں کے شیڈول کے متاثر ہونے سے ایئرپورٹ پر بھی مسافروں کی بڑی تعداد پروازوں کی بحالی کی منتظر رہی۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ سمندر میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔