ملالہ کو کچھ دیر کیلئے وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا تجربہ کامیاب امارات سے ایئر ایمبولینس بھی پہنچ گئی
وینٹی لیٹرہٹانے پر ملالہ نے خود سانسیں لیں، نتائج مثبت رہے، علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے پر بھی غورکیاجارہا ہے
ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کیخلاف گزشتہ روز بھی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ملک بھر میں ملالہ کی جلد صحتیابی کیلیے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
اتوار کو ملالہ کو کچھ دیر کیلیے وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مریضہ کی حالت اطمینان بخش ہے، کسی ہنگامی صورتحال میں بیرون ملک منتقلی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں اور عرب امارات سے ائیر ایمبولینس اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اتوار کو ڈاکٹروں نے ملالہ کی صحت کا معائنہ کیا اور آنے والی بہتری پر اطمینان کا اظہارکیا، ملالہ کی طبیعت میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے جو کہ اس طرح کی چوٹ میں عموماً دیکھا جاتا ہے، ڈاکٹر ملالہ یوسف زئی کا متواتر معائنہ اور نگرانی کر رہے ہیں، ملالہ کی نگہداشت کرنے والی طبی ٹیم میں ملک اور بیرون ملک کے ماہرین اور سویلین اور پاک فوج کے ڈاکٹر شامل ہیں۔
دوسری طرف معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان نے ایک ائیر ایمبولینس بھیجی ہے جو اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود ہے تاکہ ملالہ یوسف زئی کو ہنگامی طور پر علاج کیلیے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت پڑے تو اس سہولت کا استعمال کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملالہ کو بیرون ملک بھیجنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، امارات سے ائیر ایمبولینس کی آمد کسی ہنگامی حالت سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔
آئی این پی کے مطابق آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا کہ مریضہ کو آزمائشی طور پر وینٹی لیٹر سے تھوڑی دیرکیلیے ہٹایا گیا اور یہ تجربہ کامیاب رہا، بعد ازاں اسے دوبارہ وینٹی لیٹر پر کر دیا گیا ہے تاکہ مریض کو تھکاوٹ نہ ہو، ملالہ کو بیرون ملک بھیجنے کے امکانات پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر جمیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ملالہ کو بیرون ملک لے جانے کیلیے رائل فلیٹ کی ائیرایمبولینس دبئی ایئر پورٹ پر تیار کھڑی ہے، تاہم ملالہ کو کب منتقل کیا جائیگا اور کس ملک لے جانا ہے، فیصلہ میڈیکل بورڈ کریگا۔
انھوں نے بتایا کہ ائیر ایمبولینس میں پاکستانی ڈاکٹر بھی جا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملالہ کے علاج کیلیے عرب امارت کے 3 اسپتالوں میں انتظامات مکمل ہیں تاہم ملالہ کو بھجوانے کا فیصلہ ڈاکٹروں نے کرنا ہے۔ دوسری طرف ملالہ حملہ کیس میں گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، حملہ آور دو تھے جبکہ گرفتار افراد کی تعداد 180ہو گئی ہے، گھر گھر تلاشی کے دوران مزید گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ آئی این پی کے مطابق مزید 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب تک گرفتار افراد کی تعداد 200 سے زائد ہو گئی۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف این اے 127 کے مرکزی دفتر پیکو روڈ پر پارٹی کارکنوں نے ملالہ پر قاتلانہ حملہ کیخلاف ریلی نکالی اور تینوں بچیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی گئی، تحریک انصاف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام بھی ملالہ کی درازی عمر کیلیے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام جوڑے پل ہربنس پورہ سے رنگ روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اقلیتی املاک کی صوبائی تحفظ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر کامران مائیکل کی اپیل پر ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں صبح خصوصی دعائیہ تقریبات میں ملالہ کی جلد از جلد صحت یابی اور درازی عمر کیلیے دعائیں کی گئیں۔
لاہور میں کیتھیڈرل چرچ میں ہونے والی خصوصی دعا میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کراچی میں مزار قائد پر سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموںکے کارکنوں نے شمعیں روشن کر کے ملالہ کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی، اس موقع پر مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ادھر مہمند ایجنسی میں گرینڈ قبائلی جرگہ ہوا جس میں ملالہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی گئی۔ درگئی قومی امن جرگے کی طرف سے ملالہ یوسفزئی اور دیگر ساتھی طالبات پر حملے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔
ملالہ کی جلد صحت یابی کیلیے مسجد الحرام میں بھی خصوصی دعا کی گئی جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔ جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین کی اپیل پر ملالہ کی صحت یابی اور درازی عمر کیلیے آزادکشمیر بھر میں شمعیں روشن کی گئیں، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی اپیل پر آج ملالہ کی صحت یابی کیلیے یوم دعا منایا جائیگا۔ ایم کیو ایم راولپنڈی کے وفد نے الطاف حسین کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو گذشتہ روز گلدستہ اور نیک خواہشات پر مبنی کارڈ پیش کیے۔ این این آئی کے مطابق یو رپین تھینک ٹینک انسٹیٹیو ٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (انسپاڈ) نے ملا لہ یو سفزئی کو امن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر ڈاکٹروں نے ملالہ یوسفزئی کی حالت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملالہ کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔