اصغر خان کیس الیکشن سیل ہے یا نہیں سیکریٹری ایوان صدر نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا

وزارت دفاع آئی ایس آئی میںسیاسی سیل کی موجودگی سے انکاری ہے،چیف جسٹس کی سربراہی میںبینچ آج کیس کی سماعت کریگا


Ghulam Nabi Yousufzai October 15, 2012
سیکریٹری ایوان صدر، روئیدادخان اورآئی بی کے حوالے سے سیکریٹری کابینہ کے جواب، فریقین کو سننے کے بعد عدالت فیصلہ جاری کریگی فوٹو: فائل

ایوان صدر میں کوئی الیکشن سیل ہے یانہیں؟سیکریٹری ایوان صدر نے ابھی تک سپریم کورٹ کوکوئی جواب نہیںدیا۔

عدالت عظمیٰ نے اصغرخان کیس میں سیکریٹری ایوان صدرکونوٹس جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھاکہ سابق صدرغلام اسحاق کی نگرانی میں انتخابات پر اثرانداز ہونے اورمرضی کے نتا ئج حاصل کرنے کے لیے جوسیل قائم ہواکیا وہ سیل اب بھی ہے یاختم ہوگیا ہے؟ نوٹس درخواست گزارکے معروضات پر سیکریٹری ایوان صدرکوجا ری ہوا اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹلی جنس (آئی ایس آئی) لفٹیننٹ جنرل (ر) اسددرانی نے بیان حلفی میںالزام قبول کرتے ہوئے ذمے داری مسلح افواج کے سربراہ جنرل(ر)مرزااسلم بیگ پر ڈالی جبکہ جنرل (ر) اسلم بیگ نے تمام ذمے داری غلام اسحاق خان پرعائدکردی تھی جس پرسپریم کورٹ نے ایوان صدر سے وضاحت طلب کی ذرائع کے مطابق تاحال سیکریٹری ایوان صدرنے نوٹس کاجواب نہیںدیاجبکہ دوسری طرف آج اس اہم مقدمے کی سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر ے گا۔ یہ کیس گزشتہ 12 سال سے زیرالتوا ہے تاہم گزشتہ ایک سال سے وقفے وقفے کے ساتھ اس کی سماعت ہوئی درخواست گزارکے وکیل کے دلائل تقریبامکمل ہوچکے ہیں جبکہ وزارت دفاع نے آئی ایس آئی میںکسی بھی سیاسی سیل کی موجودگی سے انکارکیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایوان صدر،روئیدادخان اورآئی بی کے حوالے سے سیکریٹری کابینہ کاجواب آنے اورفریقین کوسننے کے بعدعدالت کی طرف سے اس کیس میںفیصلہ جاری کر دیاجائیگا۔سپریم کورٹ بارہامرتبہ اس مقدمے میں آبزرویشن دے چکی ہے کہ صدرمملکت ریاست کی وحدت کی علامت اورمسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیںاس لیے صدرکاعہدہ آئینی اعتبارسے غیرسیاسی اورغیرجانبدارہوتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |