شمالی وزیرستان میں آپریشن کا ابھی کوئی ارادہ نہیں رحمن ملک

ملالہ پرحملہ کرنیوالاطالبان کا سپلنٹرگروپ ہے: دبئی سے واپسی پرگفتگو، دورہ سوات منسوخ


APP/staff Reporter October 15, 2012
ملالہ پرحملہ کرنیوالاطالبان کا سپلنٹرگروپ ہے: دبئی سے واپسی پرگفتگو، دورہ سوات منسوخ۔ فوٹو: ثناء/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے اجازت دی تو ملالہ یوسفزئی کو علاج کیلیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

ملالہ پر حملہ کرنے والا طالبان کا ایک سپلنٹر گروپ ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دبئی سے کراچی پہنچے پر ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ اگر ملالہ کو علاج کیلیے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ ہوا تو اسے کس ملک بھیجا جائے گا ، میں نے 3 دن پہلے بھی کھل کر کہاتھا کہ حکیم اللہ محسود یہ تمہارا کام ہے یا تحریک طالبان کی کمانڈ تمہارے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کیلیے کراچی کا امن خراب کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تیسری قوت سرحد پار بیٹھے دشمنوں کی مدد سے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کررہی ہے لیکن حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔ اے پی پی کے مطابق وزیرداخلہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ریڈزون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور اہم سرکاری عمارات کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں ،وزیر داخلہ نے پولیس کے آپریشنل اخراجات میں 20فیصد کمی کابھی جائزہ لیا اور کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وزیراعظم سے درخواست کریں گے۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ پولیس کوبعض گاڑیاں بلیو بک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الاٹ کی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے الاٹ کی گئی گاڑیوں کی ایک ہفتے میںرپورٹ طب کر لی۔ وزیر داخلہ نے ترنول تھانہ پر حملہ کا بہادری سے مقابلہ کرنے اور زخمی ہونیوالے اے ایس آئی شیر محمد کیلئے ستارہ شجاعت اور اے ایس آئی رانا طاہر رحمن کیلیے پاکستان پولیس میڈل دینے کا اعلان کیا۔ آن لائن کے مطابق وزیرداخلہ کا دورہ سوات نامعلوم وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا، وزیر داخلہ نے ملالہ پر حملے دوران زخمی ہونیوالی طالبہ کائنات کی عیادت کیلیے اتوار کو ان کے گھر جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں