ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 500ملین ڈالر امداد کی منظوری دیدی

واشنگٹن میں عالمی بینک کا اجلاس ہوا جس میں حکام نے حکومت کی ترقیاتی پالیسی کو سراہا


News Agencies June 20, 2015
حکومت غربت میں کمی کے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے،نائب صدر فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے500ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد منظور کر لی۔

ورلڈ بینک کا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 500ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد منظور کر لی ہے۔ ورلڈ بینک کے حکام نے پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کو سراہا۔ ورلڈ بینک کی نائب صدر اور پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا اینیٹ ڈکسن نے کہا کہ پاکستانی معیشت نے شاندار ترقی کی ہے اور حکومت ملک میں غربت میں کمی کے حوالے سے اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے۔ انھوں نے پاکستانی معیشت کی شاندار ترقی کا کریڈٹ پاکستان کی موجودہ قیادت کے وژن کودیا۔ پاکستان کو عالمی بینک سے ڈی پی سی ( ڈویلپمنٹ کریڈٹ ) کے تحت50کروڑ ڈالر کی ایک اور قسط رواں سال ستمبر میں یا اس سے بھی پہلے ملنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔