ملک میں ایڈز کے شکار47 فیصد افراد کاتعلق کراچی سے ہے
ایڈزکے مریض بلدیہ،کورنگی،صدراورسائٹ کے علاوہ دیگرعلاقوںمیںرہائش پذیرہیں
کمشنرشعیب صدیقی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد ایڈز سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ایڈزکی روک تھام اور اس سے متاثرہ افرادکی بحالی میں مدد کریں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد ایڈزکے پاکستان میں متعین کنٹری ڈائریکڑمارک صبا سے ملاقات کررہے تھے،اس موقع پرادارے کے اسٹریٹجک انفارمیشن ایڈوائزرڈاکٹرراجول خان بھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایڈزکے خاتمے کیلیے کمیٹی قائم کی جائیگی،کمیٹی میں محکمہ صحت ،صوبائی ایڈزکنٹرول پروگرام اوردیگر متعلقہ اداروں اورنجی وغیرسرکاری اداروں کو شامل کیا جا ئے گا۔
کمشنر نے کہا کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ کراچی ملک کا ایڈزسے سب سے زیادہ متاثرہ شہرہے، سماجی بہتری اور صحت کی بہتری سے متعلق اداروں اورماہرین کو اس پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یو این ایڈز کے پاکستان میں سربراہ مارک صبا نے کمشنر کراچی کو دنیا بھر میں اورکراچی میں ایچ آئی وی و ایڈز کی موجودہ صورتحال اور اس کے خاتمے کی کوششوں سے آگاہ کیا، اس ضمن میں ایڈز کے خاتمہ سے متعلق منعقدہ پیرس اور دیگر شہروں میں ہونے والی میئرز کانفرنس کی تفصیلات بھی بتائیں ،انھوں نے کہا کہ ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے شکار 47 فیصد افراد کا تعلق کراچی سے ہے، ایڈز سے متاثرہ افراد بلدیہ ،کورنگی ، صدر اور سائٹ کے علاوہ دیگر علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔