سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے

سرفراز احمد نے ایک ہزار رنز کا سنگ میل سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مکمل کیا


ویب ڈیسک June 20, 2015
سرفراز احمد نے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا فوٹو : اے ایف پی/فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے صرف 16 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار زنز مکمل کر لئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے ایک ہزار زنر مکمل کئے۔ سرفراز احمد نے یہ سنگ میل 16 ٹیسٹ میچز میں حاصل کیا۔ سرفراز احمد ٹیسٹ میچز میں اب تک 51 کی اوسط سے 1023 رنز بنا چکے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 6 ففٹیز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن وہ پی سی بی حکام کی ذاتی رنجشوں کے مسلسل ٹیم سے ان آؤٹ ہوتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔