قلعہ عبداللہ میں اے این ایف کی کارروائی 7830 کلو گرام منشیات برآمد

منشیات کو سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ،اے این ایف ذرائع


ویب ڈیسک June 20, 2015
اے این ایف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قلعہ عبداللہ اور چمن سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرچکی ہے فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 830 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 830 کلو گرام چرس برآمد کرلی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور اسے سندھ منتقل کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ اے این ایف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قلعہ عبداللہ اورچمن سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔