سابق صدرآصف زداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج نوڈیرو میں طلب کرلیا

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آصف زرداری کے فوج سے متعلق متنازع بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرمشاورت ہوگی


ویب ڈیسک June 20, 2015
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آصف زرداری کے فوج سے متعلق متنازع بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرمشاورت ہوگی. فوٹو: فائل

RAWALPINDI: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج نوڈیرو میں طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج نوڈیرو ہاؤس میں طلب کرلیا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سمیت وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزرا اور ارکان سندھ اسمبلی شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آصف زرداری کے فوج سے متعلق متنازع بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کی 62ویں سالگرہ کے موقع پرنوڈیرو میں پارٹی رہنماؤں کو اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب بھی انتہائی سادگی سے منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔