آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کی معاونت کے جرم میں امریکی شہری کو قید کی سزا

ریاض قادر نےآئی ایس آئی کےدفتر پر حملہ کرنے کیلئے مالدیپ کے شہری علی جلیل کو تقریباً 2500 ڈالر دینے کا اعتراف کیا تھا


ویب ڈیسک June 20, 2015
آئی ایس آئی کے لاہور دفتر میں مئی 2009 کو ہونے والے حملے میں 35 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

امریکی عدالت نے 2009 میں لاہور میں حساس ادارے کی عمارت پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد اور اس کے گھر والوں کی مالی معاونت کے الزام میں پاکستانی نژاد شہری کو ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے ریاست پورٹ لینڈ اوریگن کے رہائشی 51 سالہ ریاض قادر خان کو پاکستان میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کے جرم میں ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ریاض قادر خان نے رواں برس فروری میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اس نے حملہ کرنے کے لئے مالدیپ کے شہری علی جلیل کو تقریباً 2500 ڈالر دینے تھے۔

واضح رہے کہ ریاض قادر خان پر آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کے الزام میں 2013 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آئی ایس آئی کے لاہور دفتر میں مئی 2009 کو ہونے والے حملے میں 35 افراد جاں بحق جب کہ 300 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں