ملک کے مختلف شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج

پشاورمیں مشتعل مظاہرین کا واپڈا ہاؤس کا گھیرا جب کہ ڈنڈا بردارمظاہرین نے وزیراعظم کے مشیر امیرمقام کی گاڑی کو گھیرلیا۔


ویب ڈیسک June 20, 2015
پشاورمیں مشتعل مظاہرین کا واپڈا ہاؤس کا گھیرا جب کہ ڈنڈا بردارمظاہرین نے وزیراعظم کے مشیر امیرمقام کی گاڑی کو گھیرلیا۔ فوٹو:فائل

حکومتی دعووں کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے جس کے باعث شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے ارمڑ کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جہاں وزیراعظم کے مشیرامیرمقام لوڈشیڈنگ کے معاملے پراجلاس کے لئے شرکت کے لئے آئے تاہم مشتعل ڈنڈا بردارمظاہرین نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا جس کے بعد انہیں واپس جانا پڑا۔ مظاہرین نے واپڈا حکام اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹائر نذرآتش کئے جب کہ ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ارمڑ میں کنڈوں کی مدد سے بجلی کی چوری کی جارہی ہے اور فیڈر اوور لوڈ ہونے کے باعث ٹرپ کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع چمن میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شہدا چوک پراحتجاج کیا اورٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی، مظاہرین نے بجلی کی بندش پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ سندھ کے ضلع بدین میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے اور پنگریو اور اس سے ملحقہ 70 سے زائد دیہات میں بجلی کی فراہمی گزشتہ روز سے معطل ہے۔

دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اورمتاثرہ علاقوں میں گلستان جوہر، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، لائنز ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، ملیر، لانڈھی اور اورنگی ٹاؤن شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں