ممبئی میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہوگئی

زہریلی شراب پینے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 20, 2015
جنوری میں بھی بھارتی ریاست اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے سے 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

JUBAIL, SAUDI ARABIA: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔

ممبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے نواحی علاقے ملاد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 74 ہو گئی ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو زہریلی شراب فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں بھی بھارتی ریاست اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے سے 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔