ملک بھر میں شدید گرمی تھر میں 2 بچوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے

سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک June 20, 2015
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت مزید 2 روز تک برقرار رہے گی. فوٹو: فائل

کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ تھر میں شدید گرمی کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی میں 48 اور لاڑکانہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر میں 45، رحیم یار خان میں 44 جب کہ ملتان میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تھر میں شدید گرمی کے باعث 4 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث کراچی میں بھی درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم کراچی میں گرمی زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں اور جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت مزید 2 روز تک برقرار رہے گی اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ بارش کا بھی کوئی امکان نظر نہیں آتا تاہم رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پنجاب، ہزارہ ڈویژن، زیریں سندھ اور کشمیرمیں بارش متوقع ہے، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بھی بارشوں کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں