جعلی ڈگری کیس ایگزیکٹ کے 17 ملازمین جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

عدالت نے تفتیشی افسر کی غیر حاضری کے باعث جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی


ویب ڈیسک June 20, 2015
عدالت میں پیش کئے گئے ملزمان 8 جون سے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں تھے فوٹو:ایکسپریس

جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کمپنی کے 17 ملازمین کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے حکام نے ایگزیکٹ کے17 ملازمین کو جعلی ڈگری کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینیئر سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل خالد نعیم نے ملزمان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جعلی ڈگری کیس کے مرکزی ملزم شعیب شیخ کی اسلام آباد منتقلی کے سلسلے میں تفتیشی افسر گوہر علی کراچی میں ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 دن کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔