ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا گیا ہے وفاقی وزیر پانی و بجلی کا دعویٰ

مشکلات کے باوجود کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی دے رہے ہیں جب کہ شہر کو بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے،خواجہ آصف


ویب ڈیسک June 20, 2015
افطار، تراویح اور سحری کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی، فوٹو:فائل

KARACHI: وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افطار، تراویح اور سحری کے اوقات میں شہروں میں 93 اور دیہی علاقوں میں 86 فیصد بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے جب کہ بجلی کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افطار، تراویح اور سحری کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی تاہم دن کے اوقات میں معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ ختم ہوچکا ہے اور ابھی تک نیا معاہدہ نہیں ہوا لیکن وزارت پانی وبجلی مشکلات کے باوجود کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرر ہی ہے جب کہ شہر کو بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نظام میں خرابی کے علاوہ بجلی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور وفاقی شکایت سیل تکنیکی نقائص کو دور کرنے کے لیے 24گھنٹے کام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر کے دعوؤں کے برعکس کراچی سمیت ملک بھر میں بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ وزیراعظم کی ہدایت کےباوجود سحرو افطار کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |