آصف زرداری کا بیان صرف ہلکی پھلکی موسیقی ہے اصل دھمال تو باقی ہے سراج الحق
رینجرز عام آدمی کو پکڑے تو تعریف کی جاتی ہے اور کسی بڑے کی گردن پر ہاٹھ ڈالے تو ایم کیو ایم چیخ اٹھتی ہے، امیر جماعت
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان تو صرف ہلکی پھلکی موسیقی کے مترادف ہے اصل دھمال تو ابھی باقی ہے۔
لاہور میں افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سندھ رینجرز عام آدمی کو پکڑے تو تعریف کی جاتی ہے اور کسی بڑے کی گردن پر ہاٹھ ڈالے تو ایم کیو ایم چیخ اٹھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور اسٹیبلشمنٹ آپس میں ایک ہی ہیں تاہم آصف زرداری کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی کا کوئی ایجنڈ انہیں تھا جب کہ ان کا بیان تو صرف ہلکی پھلکی موسیقی کے مترادف ہے اصل دھمال تو ابھی باقی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب حکمران روزگار ، تعلیم اور رہائش نہیں دے سکتے تو انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، وزیراعظم کے وعدے کے باوجود شدید گرمی میں بھی رمضان المبارک میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا اب ان سے پوچھا جائے کہ وہ اپنا نام خود بدلتے ہیں یا ہم ہی کچھ تجویز کرلیں۔