حکومت کو عوام کی مشکلات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں عمران خان

وفاقی حکومت بجلی چوری کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک June 20, 2015
وفاقی حکومت بجلی چوری کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو عوام کی مشکلات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ سخت گرمی کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی انتہائی شرمناک اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مسلم لیگ نواز ملک سے بجلی چوری کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جب کہ حکومت نے اپنے طرز عمل سے ثابت کردیا کہ انہیں عوام کی مشکلات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کرنے اور بجلی کے نادہند گان کے لیے مراعات اور سہولیات کے اعلانات میں مصروف ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں بجلی کی بلاتفریق اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔