حیدرآباد میں آج تاریخی جلسہ ہوگا قائم علی شاہ

جلسے کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے جائیں، وزیراعلیٰ کی آئی جی کو ہدایت


Staff Reporter October 15, 2012
شیری رحمن کی قائم علی شاہ سے ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں آج (پیر) پیپلز پارٹی کا ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا ،جس میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔

وہ اتوار کو وزیراعلیٰ ہائوس میں حیدرآباد میں ہونیوالے جلسہ عام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خورشید شاہ، صوبائی وزراء آغا سراج درانی، شرجیل میمن، جام مہتاب ڈھر، نادر مگسی اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ جلسے کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نادر مگسی نے کہا کہ پیر کو ہونیو الا جلسہ تاریخی ہوگا ،جس میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور جلسہ عام کی کامیابی سے مخالفین کی پروپیگنڈہ مہم ناکام ہوجائے گی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم جان مزاری نے کہا کہ اس جلسے میں لاکھوں افراد کی شرکت سے مخالفین کی ہر سازش کا جواب دیا جائیگا۔علاوہ ازیں امریکامیںمتعین پاکستان کی سفیرشیری رحمٰن نے بھی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔اس موقع پر انھوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ جلسہ میں شرکت کیلیے کراچی سے پی پی کے کارکنوں کے قافلے پیر کی صبح حیدرآباد روانہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |