امریکا میں دل کے امراض سے مرنے والوں کی تعداد میں 39 فیصد کمی

ہلاکتوں میں کمی کے اسباب کولیسٹرول اوربلڈپریشرکنٹرول، تمباکو نوشی میں کمی اور اسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری کےباعث ہے


Khusosi Report June 21, 2015
ایمبولینسیں فوری مریضوں کے گھر پہنچتی ہیں جہاں مریض کے سینے پر الیکٹروکارڈیوگرام کی لیڈیں لگا کر فوری اسپتال لایا جاتا ہے:فوٹو : فائل

امریکا میں پچھلی ایک دہائی میں دل کا دورہ پڑنے سے مریضوں کے مرنے کی تعداد میں 39 فیصد کمی ہوگئی ہے۔

نیشنل ہارٹ لنگ اینڈ بلڈ انسٹی ٹیوٹ کا جو ہارٹ ریسرچ کی فنڈنگ کرنے والا مرکزی ادارہ ہے اس کا کہنا یہ ہے کہ دل کے امراض سے ہلاکتوں میں کمی کے اسباب کولیسٹرول اوربلڈ پریشر پر کنٹرول، تمباکو نوشی میں کمی اور اسپتالوں کی کارکردگی اور وہاں علاج معالجے میں بہتری ہے۔

ایمبولینسیں فوری مریضوں کے گھر پہنچتی ہیں جہاں مریض کے سینے پر الیکٹروکارڈیوگرام کی لیڈیں لگا کر فوری اسپتال لایا جاتا ہے جو ایسے ملک میں ممکن ہے جہاں شاہراہوں پر ایمبولینسوں کے لیے الگ ٹریک بنائے جاتے ہیں۔ اسپتال میں بھی ڈاکٹرز اور دوسرا عملہ پہلے سے لائے جانے والے مریض کے ایمرجنسی علاج کے لیے تیار ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔