بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا اپریل293فیصد اضافہ

لیدر پروڈکٹس کی پیداوار میں 7.19 فیصد اور غیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوار میں 2.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔


Business Desk June 21, 2015
لیدر پروڈکٹس کی پیداوار میں 7.19 فیصد اور غیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوار میں 2.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) میں رواں سال کے ابتدائی 10ماہ جولائی سے اپریل تک2.93فیصد کا سال بہ سال اضافہ دیکھا گیا جبکہ اپریل میں ایل ایس ایم گروتھ سال بہ سال5.01فیصد رہی تاہم مارچ 2015 کے مقابلے میں اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.81فیصد کم رہی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 10ماہ (جولائی سے اپریل 2015) تک ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں0.54فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 7.72 فیصد بڑھی، فارماسیوٹیکلز کی پیداوار میں 7.50 فیصد، کیمیکل 7.62 فیصد، آٹو موبائل19.81 فیصد، آئرن واسٹیل35.97 فیصد، کھاد2.27 فیصد، الیکٹرونکس 6.73 فیصد، لیدر پروڈکٹس کی پیداوار میں 7.19 فیصد اور غیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوار میں 2.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔

تاہم اشیائے خوراک ومشروبات کی پیداوار میں 1.59فیصد، پیپر و بورڈ 5.88 فیصد، انجینئرنگ پروڈکٹس 12.66 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 76.95 فیصد کمی ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2014 کے مقابلے میں اپریل 2015 میں اشیائے خوراک ومشروبات، پیپر و بورڈ، انجینئرنگ پروڈکٹس، لکڑی کی مصنوعات، الیکٹرونکس، لیدر پروڈکٹس اور غیردھاتی معدنی مصنوعات کے علاوہ باقی تمام شعبوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں