تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندررہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں آصف زرداری

سیاسی اور عسکری اتحاد نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرلی ہیں، شریک چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک June 21, 2015
جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، آصف علی زرداری،فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے جب کہ ضروری ہےکہ تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان میں فیصلے گولی سے نہیں ووٹ کی پرچی سے کیے جائیں جب کہ ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنے اختیارات کے اندر رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کو طاقت کے زور پر ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے جب کہ سیاسی اور عسکری اتحاد نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کرلی ہیں تاہم یہ جنگ اتحاد سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔