کراچی میں گرمی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا

شہر میں گرمی کی لہر مزید دو دن تک برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات


June 21, 2015
مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی 2 سے 3 ہفتوں بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کراچی میں گرمی کی شدید لہر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی اور شہر قائد میں پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا جب کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر مزید 2 دن برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی میں آج سورج سوا نیزے پر رہا اور شہر میں آگ برساتی دھوپ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں آج درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا جو گزشتہ دس سال کے دوران گرم ترین دن تھا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی لہر مزید 2 دن برقرار رہنے پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث گرمی میں تیزی آئی اور سمندری ہوائیں نہ چلنے کے سبب شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں گرمی میں کمی آئندہ ہفتے کے دوران کم ہونے کا امکان ہے جب کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی 2 سے 3 ہفتوں بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں