علماکے کوائف مانگنے والے کراچی میں امن بحال نہیں کرسکے منورحسن

ملالہ یوسف زئی کے واقعے کو بعض لوگ اپنے مذموم مقاصد کیلیے استعمال کر رہے ہیں ، وفود سے گفتگو

ملالہ یوسف زئی کے واقعے کو بعض لوگ اپنے مذموم مقاصد کیلیے استعمال کر رہے ہیں ، وفود سے گفتگو ۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ مساجد و مدارس کے خطیبوں اور علماء کے کوائف جمع کرنے کا حکم دینے والے مرکزی و صوبائی حکومتوں میں شامل ہونے کے باوجود کراچی میں امن بحال کرنے میں ناکام ہیں۔


ملالہ یوسف زئی کے واقعہ کو بعض لوگ اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں ، منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ میں بیرون لاہور سے شریک کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہاکہ ایم کیو ایم کو مدارس و مساجد اور ان کے خطیبوں کے کوائف جمع کرنے کا کس نے اختیار دیا ہے ، جبکہ وہ خود ایک متنازعہ تنظیم ہے،جب سے ایم کیو ایم وجود میں آئی ہے ، کراچی کے لوگ لاشیں اٹھارہے ہیں۔

اس طرح کے اعلانات اور اقدامات سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے، سید منور حسن نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کی ہم پہلے بھی شدیدمذمت کرچکے ہیں اور اب بھی مذمت کرتے ہیں ۔ بلاشبہ یہ ایک غیر انسانی اور غیر اخلاقی فعل ہے، تاہم اس معاملہ کو اچھالنے والے امریکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
Load Next Story