برطانیہ انتہا پسندی پر مسلمانوں کے خدشات دور کرنے میں ناکام رہا ہے سعیدہ وارثی

رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھی ڈیوڈکیمرون کوآڑے ہاتھوں لیاہے

رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھی ڈیوڈکیمرون کوآڑے ہاتھوں لیاہے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نژادبرطانوی سابق رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے کہاہے کہ برطانوی حکومت انتہاپسندی سے متعلق مسلمانوں کے خدشات دورکرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھی ڈیوڈکیمرون کوآڑے ہاتھوں لیاہے۔


برطانیہ کی سابق وزیرسعیدہ وارثی نے سوشل میڈیاپر وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ انھوں نے انتہاپسندی کوفروغ دینے والے رجحانات کوبھی نظرانداز کیا تاہم انھوں نے شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف ڈیوڈکیمرون کی پالیسی اوربرطانوی مسلم برادری کے کردارسے اتفاق کیا۔

دوسری جانب موجودہ رکن پارلیمنٹ پاکستانی نژادیاسمین قریشی نے ڈیوڈکیمرون کے اس بیان کی مذمت کی جس میں ان کاکہنا تھاکہ مسلم کمیونٹی دہشت گردی کے حوالے سے نرم رویہ اختیارکیے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہاکہ کیاکبھی سیاہ فام افرادسے ان کے نسل پرستانہ رویے پرمعافی کا مطالبہ کیاگیا۔ یاسمین قریشی کاکہنا تھاکہ وہ دہشت گردحملوں کے بعدمعافی مطالبات سے تنگ آگئی ہیں۔
Load Next Story