پاکستان اور بھارت کو 6ہزارمیگاواٹ بجلی دینے پر ایران تیار

امریکا،افریقہ،ایشیائی ممالک کوبھی بجلی دے سکتے ہیں، نائب وزیر توانائی محمد بہزاد


Online October 15, 2012
ایران بجلی کاسب سے بڑا علاقائی برآمدکنندہ ہے،ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: ایران نے کہاہے کہ وہ پاکستان اوربھارت کوبجلی برآمدکرنے کیلیے تیارہے ۔

ایرانی سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر توانائی محمد بہزاد نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان اور بھارت کو 6 ہزار میگاواٹ بجلی برآمدکرنے کیلیے تیارہے جب کہ ایران امریکا، افریقہ اور ایشیائی ممالک کو بھی بجلی اورسہولتیں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی وزیرتوانائی ماجد نموج کے حالیہ دورۂ بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایران متعدد ممالک کو بجلی فراہم کرنے کیلیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایران علاقائی سطح پربجلی کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں