پنجاب میں غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے 4ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ
بھرتیوں میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں اور 10فیصد سابق فوجیوں کے لئے مختص کیا گیا ہے
پنجاب بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ میں 4ہزار76 اہلکار بھرتی کئے جائیں گے، اس سلسلے میں لاہور سے 918، شیخوپورہ 245، گوجرانوالہ 609، راولپنڈی 546، سرگودھا 227، ساہیوال 170، ملتان 350، ڈیرہ غازی خان 274، بہاولپور 266اور فیصل آباد سے 471 کانسٹیبلز بھرتی کئے جائیں گے۔
یہ کانسٹیبلز پے اسکیل 5 میں بھرتی ہوں گے جن میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں اور 10 فیصد سابق فوجیوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ بھرتی کئے جانے والے کانسٹیبلز کو صوبے بھر میں کسی بھی مقام پر تعینات کیا جاسکے گا۔ اہلکاروں کی بھرتی کے لئے اخبارات میں باقاعدہ اشتہار شائع کرائے جائیں گے۔ جن میں بھرتی کے قواعد و ضوابط اور امیدواروں کی اہلیت کے بارے میں تمام تفصیلات موجود ہوں گی۔
ل