صومالیہ میں انٹیلی جنس ادارے کی عمارت پرحملے میں 10 اہلکار ہلاک

جنگجو تنظیم الشباب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے


ویب ڈیسک June 21, 2015
الشباب گزشتہ کئی برسوں سے صومالیہ میں جمہوری حکومت کے بجائے اپنا نظام حکومت لانے کے لئے بر سر پیکار ہے۔ فوٹو: فائل

صومالیہ میں انٹیلی جنس عمارت پر حملے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں فوج کے خفئی انٹیلی جنس ادارے کی عمارت کے باہرپہلے خودکش کارحملہ کیا گیا جس کے بعد حملہ آورعمارت میں داخل ہوگئے۔ جس کے بعد عمارت میں فوجیوں اورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 4 حملہ آورہلاک ہوگئے۔ صومالیہ میں برسرپیکار جنگجو تنظیم الشباب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ الشباب گزشتہ کئی برسوں سے صومالیہ میں جمہوری حکومت کے بجائے اپنا نظام حکومت لانے کے لئے بر سر پیکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں