ہاکی ورلڈ لیگ کے گروپ میچ میں پاکستان نے پولینڈ کو ہرا دیا

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور محمد وقاص نے ایک ایک گول کیا


ویب ڈیسک June 21, 2015
قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔ فوٹو :فائل

بیلجئیم میں کھیلی جانے والی ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ پولینڈ کو ایک کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دے دی۔

بیلجئیم کے شہر اینٹروپ میں کھیلی جارہی ہاکی ورلڈ لیگ میں پولینڈ کے خلاف پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان نے محمد عرفان کے گول کی بدولت ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تاہم دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کئی مواقع ملنے کے باوجود کوئی گول نہ کرسکیں۔

چوتھے کوارٹر میں پولینڈ نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا، جس کے تھوڑی ہی دیر بعد محمد وقاص نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول کی حتمی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے گروپ میں بھارت، فرانس، آسٹریلیا اور پولینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں