میدانی علاقوں میں شدید گرمی برقرار تربت میں درجہ حرارت47 ڈگری پر پہنچ گیا

گرمی کی شدت میں 23 جون کے بعد بتدریج کمی ہوگی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 21, 2015
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا فوٹو: فائل

BEIJING: ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی وجہ سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

ملک میں آج سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ موہن جو دڑو اور سبی 44، جیکب آباد اور دادو42، پسنی، لاڑکانہ، میرپور خاص، دالبندین، کراچی اور چھورمیں 41، سکھر اور خیرپورمیں درجہ حرارت 40، گوادر، پشاور، نواب شاہ میں درجہ حرارت 39، بہاولپوراور ملتان میں درجہ حرارت 37، جہلم، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ ،رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، حیدرآباد، جھنگ اور خضدار میں درجہ حرارت 36، راولپنڈی 35 جب کہ فیصل آباد اور سیالکوٹ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے میدانی علاقے جہاں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں وہیں بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اور کشمیرمیں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں 47 ملی میٹر، گوجرانوالہ 36، فیصل آباد25، سیالکوٹ24 ، بھکر میں 20، بالاکوٹ18، گجرات17، لیہ15، منڈی بہاءالدین اور سیالکوٹ میں 14،جوہرآباد میں 13،سرگودھا11، چکوال،کوٹلی اور مالم جبہ میں 10، چراٹ میں 08 اور ڈیرہ غازی خان میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں 23 جون کے بعد کمی ہوگی اسی دوران ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں