ملالہ اے این پی اورجماعت اسلامی والے نماز جنازہ میں گتھم گتھا

شازیہ اورکائنات کو نظر اندازکیوں کیا؟مولانا گلاب کی تنقیدپراے این پی والے مشتعل ہوگئے.


Numainda Express October 15, 2012
شازیہ اورکائنات کو نظر اندازکیوں کیا؟مولانا گلاب کی تنقیدپراے این پی والے مشتعل ہوگئے.

ملالہ یوسفزئی کے خلاف بولنے پراے این پی اورجماعت اسلامی کے کارکن لڑ پڑے۔

جماعت اسلامی ضلع دیر کے سابق امیرمولانا گلاب نے ملالہ یوسفزئی کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبات شازیہ اور کائنات کو نظر اندازکرنے پرصوبائی حکومت پرتنقید شروع کی تو اس دوران اے این پی کے کارکن مشتعل ہوگئے ۔یہ واقعہ ایک نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔اس موقع پرموجوداے این پی کے سابق ضلعی ناظم عنایت اللہ اور اے این پی تحصیل منڈہ کے صدر فضل معبود نے مولانا گلاب کو تقریر کرنے سے روکا۔

عنایت اللہ نے کہا کہ ملالہ کی ساتھی طالبات کا بھی سی ایم ایچ میں علاج کرایا جائے ،اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکن گتھم گتھا ہوگئے تاہم دیگرلوگوں نے معاملہ رفع دفع کرایا۔بعدازاں اے این پی کے رہنماؤں فضل معبود،عنایت اللہ اور دوست محمد نے کہا کہ جماعت اسلامی والے نمازجنازہ میں بھی سیاست چمکا رہے ہیں،ان کی غیرذمہ دارانہ تقاریر سے عوام کے جذبات مجروح ہورہے ہیں،ایسے بیانات سے خون ریز ی ہوسکتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں