کراچی مہاجر قومی موومنٹ کے یونٹ انچارج سمیت 2افراد ہلاک

فائرنگ کے دیگر واقعات میںسنی تحریک کے کارکن اور3سالہ بچی سمت7 افراد زخمی.


Staff Reporter October 15, 2012
فائرنگ کے دیگر واقعات میںسنی تحریک کے کارکن اور3سالہ بچی سمت7 افراد زخمی۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مہاجر قومی موومنٹ کا یونٹ انچارج سمیت 2افراد ہلاک جبکہ سنی تحریک کے کارکن اور3سالہ بچی سمت7 افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی نمبر6 زین الدین حلیم کارنر کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار20 سالہ محمد صفدر ولد محمد نذیر ،35 سالہ محمد سلیم ولد محمد علیم اور3سالہ بچی نمرا دختر غلام نبی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں محمد سلیم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق مقتول ہلاک و زخمی ہونے والے لانڈھی ایریا36/B کے رہائشی تھی۔

مقتول محمد سلیم مہاجر قومی موومنٹ پاکستان لانڈھی سیکٹر یونٹ 74کا کارکن اور مہاجر قومی موومنٹ کے چئیر مین آفاق احمد کی لانڈھی میں ان کی رہائش گاہ کا پڑوسی اور ان کا خصوصی ڈرائیور تھا واردات کے وقت مقتول اپنے دوست محمد صفدر کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے فائرنگ کر دی، زخمی ہونے والے نمرا فائرنگ کی زد میں آگئی واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی دکانیں اور دیگر کاروبار بند ہو گیا جبکہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے گلزار کالونی ویٹا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ جمیل ولد نور زمین زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا جبکہ نپیئر تھانے کی حدود پرانا حاجی کیمپ بھیم پورہ صابری چوک کے قریب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ فتح شیر بلوچ ولد حاجی لطیف زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

جبکہ ڈیفنس کے علاقے فیز ون اسٹریٹ نمبر17کے رہائشی45سالہ حامد کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سچل کے علاقے پہلوان گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے35سالہ نامعلوم شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے سفورا گوٹھ میں واقع نجی اسپتال لے جایا گیا جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے الا آصف اسکوائر کے عقب میں واقع مچھر کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے10سالہ بچہ حمید اﷲ ولد محمد شفیع زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں