ترک خاتون اول کا ’’ہار‘‘ اپنے پاس رکھنے پر یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری

رجب طیب اردگان کی اہلیہ نے 2010 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپنا ہارتک عطیہ کردیا تھا


ویب ڈیسک June 21, 2015
اگر سابق وزیراعظم نے منگل تک ہار واپس نہ کیا ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا جائے گا، ذرائع ایف آئی اے فوٹو:فائل

LALAMUSA: ایف آئی اے نے ترک خاتون اول کے ہار کے معاملے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے ترک وزیراعظم کی اہلیہ کے ہار کے معاملے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نے منگل تک ہار واپس نہ کیا ان کے خلاف دفعہ 403 کے تحت امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اُس وقت کے ترک وزیراعظم اورموجودہ صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ کی جانب سے 2010 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کردہ گمشدہ ہار کا معمہ چند روز قبل اس وقت حل ہوا جب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اعتراف کیا کہ وہ ہار ان کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں