آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ یونس خان کی ایک اور یاسرشاہ کی 6 درجے بہتری
یونس خان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں جب کہ یاسر شاہ 6 درجے ترقی کے بعد اپنےکیرئیرکی بہترین 14 ویں پوزیشن پرپہنچ گئے
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق یونس خان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں جب کہ یاسر شاہ 6 درجے ترقی کے بعداپنے کیریئر کی بہترین 14 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ پہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیرز دوسرے اور سری لنکن کھلاڑی کمار سنگاکارا تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ پاکستانی کھلاڑی یونس خان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں، اسد شفیق 7 درجے ترقی کے بعد 12 ویں اور پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد 5 درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بولرز کی کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلی، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری اورنیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولڈ تیسری پوزیشن پر ہیں جب کہ پاکستان کے جادو گر اسپن بولر سعید اجمل 11 ویں، سری لنکا کے خلاف تباہ کن بولنگ کرنے والے یاسر شاہ 6 درجے ترقی کے بعد 14 ویں، ذوالفقار بابر 33 ویں اورفاسٹ بولر وہاب ریاض 41 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔