فون برآمدگی شکیل آفریدی کی سیکیورٹی پر مامور 3 اہلکار گرفتار
ڈاکٹرجیل میںدوسری جگہ منتقل،ملاقاتوں پر پابندی، تشدد کانشانہ بنانیکی اطلاعات.
سنٹرل جیل پشاورمیں ڈاکٹر شکیل آفریدی سے سیٹلائٹ فون برآمدہونے کے بعد بڑے پیمانے پر جیل کے افسران کی معطلی اور تبادلوں کا امکان ہے۔
جبکہ حساس اداروں نے شکیل آفریدی کی سیکیورٹی پر مامور 3 اہلکاروں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شکیل کی سیکیورٹی پر مامور 6 اہلکار فورسز سے ریٹائر ہیں ،گرفتار ہونے والے 3 اہلکاروں کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ فون برآمدہونے کے بعد شکیل آفریدی کوجیل میں دوسرے مقام پرمنتقل کردیاگیاہے اوراسے تشدد کا نشانہ بھی بنایاگیاہے، ذرائع کا کہناہے کہ شکیل کی دھلائی خود آئی جی جیل نے کی۔ آئی این پی کے مطابق شکیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس کے بیرک کی دن میں 4 مرتبہ تلاشی لی جائے گی۔