کراچی میں گرمی کی لہر برقرار اموات 1213 ہوگئیں

لیاقت نیشنل 42،آغاخان 20 ،انڈس21، قطراسپتال 4، ضیاالدین 3، جناح 55، سول 25،عباسی اوربلدیہ کےاسپتالوں میں42اموات ہوئیں


ویب ڈیسک June 23, 2015
شہرکے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیئے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: شہر میں شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث مزید 213 افرادجاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1213 تک جا پہنچی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/d4/d4.webp

https://img.express.pk/media/images/patient/patient.webp

کراچی میں گزشتہ روزو بھی ہیٹ اسٹروک اورڈائریا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہا،شہر کے تمام اسپتالوں میں تواترکے ساتھ لو لگنے سے متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد رپورٹ ہوتی رہی، مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد اسپتالوں میں اسٹرکچروں اور بستروں کی تعداد کم پڑگئی جس کی وجہ سے اسپتال لائے جانے والے متاثرہ مریضوں کوایمبولینسوں میں ہی طبی امداد فراہم کی جاتی رہی، جناح اسپتال میں گزشتہ 4دن کے دوران 3 ہزار سے زائد مریض شعبہ حادثات میں رپورٹ ہوئے، شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق منگل کواسپتال میں گرمی و لو لگنے اورڈائریا کی وجہ سے 55 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ اسپتال میں 1900متاثرہ مریضوں کوطبی امداد فراہم کی گئی۔

https://img.express.pk/media/images/q517/q517.webp

https://img.express.pk/media/images/hospital/hospital.webp

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی میڈیکل ڈائریکٹرڈاکٹر سلمیٰ کوثرنے بتایا کہ منگل کوعباسی اسپتال سمیت کے ایم سی کے دیگر اسپتالوں میں 42 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ سول اسپتال میں کو 25 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر سعید قریشی نے بتایا کہ تمام مریض ڈی ہائیڈریشن،ڈائریا میں مبتلا تھے، سندھ گورنمنٹ نیوکراچی اسپتال میں ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی، آغا خاں اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں20 ہلاکتیں، سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی کے سربراہ ڈاکٹرخالد مسعود نے بتایاکہ اسپتال میں منگل کے روز بھی درجنوں مریض لائے گئے تھے ان میں 4 مریض جاں بحق ہوگئے۔ انڈس اسپتال انتظامیہ کے مطابق منگل کو اسپتال میں درجنوں متاثرہ مریض لائے گئے ان میں سے21 جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر کو طبی امداد دیکر رخصت اوربعض کو داخل کرلیاگیا۔ ضیاالدین اسپتال کے ترجمان کے مطابق 3مریض جاں بحق ہوئے جب کہ لیاقت نیشنل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 150سے زائد مریض لولگنے سے متاثرہ رپورٹ ہوئے ان میں سے 42 مریض دم توڑگئے۔

https://img.express.pk/media/images/q617/q617.webp

https://img.express.pk/media/images/heat-stroke/heat-stroke.webp

ادھر ڈائریکٹرہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ موسم کی وجہ سے تواترکے ساتھ رپورٹ ہونے والے ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلیے 18 ٹاؤنز میں ہیٹ اسٹروک مراکزقائم کردیے ہیں تاکہ متاثرہ مریضوں کوان ہی کے ٹاؤن میں فوری طبی امدادفراہم کی جاسکے۔ گزشتہ3روزسے پڑنے والی قیامت خیز گرمی اورحبس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے کابھی کے الیکٹرک پرکوئی اثرنہیں ہوا، شہرمیں شدید گرمی سے سیکڑوں اموات ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجودمنگل کوبھی شہربھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی جب کہ شہر کے بعض علاقے گزشتہ کئی روزسے بجلی سے محروم ہیں۔ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے قبرستانوں میں شہریوں کو اپنے پیاروں کی تدفین میں بھی مشکلات کا سامناہے۔ منگل کو بھی شہرکے مختلف علاقے سعدی ٹاؤن، گلشن اقبال ودیگر علاقے تمام دن بجلی سے محروم رہے جب کہ فیڈرل بی ایریامیں20گھنٹے بجلی غائب رہی اورشاہ فیصل کالونی،ملیر، کورنگی، ڈیفینس، محمود آباد، منظورکالونی، بلوچ کالونی، جمشید روڈ، نیوکراچی، ناظم آباد، ڈیفینس ویو، گلستان جوہر ودیگرعلاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔

https://img.express.pk/media/images/q716/q716.webp

https://img.express.pk/media/images/loadsheding/loadsheding.webp

شہری کے الیکٹرک کے شکایات کے مراکزپرمسلسل فون کر تے رہے لیکن ان مراکزپرصارفین کی شکایت کوسننے والا کوئی نہیں، کے الیکٹرک نے گرم موسم میں بجلی کی فراہمی کوبرقرار رکھنے کیلیے کوئی انتظامات نہیں کیے۔ ماہ رمضان میں اعلان کیاگیاتھاکہ تراویح اورافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن یکم رمضان سے ہی ان اوقات میں مسلسل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، 3 دنوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے10سے15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے3 دنوں میں 800 سے زائدافرادشدیدگرمی اورحبس کی وجہ سے دم توڑگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں