بنگال ٹائیگرز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹاکر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 200 رنز کا ہدف دیا جسے بنگال ٹائیگرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
KARACHI:
بنگال ٹائیگر نے بھارت کے کاغذی شیروں کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی جب کہ بارش کے باعث میچ 47 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے بنگلا دیش کے بولروں نے غلط ثابت کردکھایا، بھارتی اوپنر روہت شرما بغیرکھاتا کھولےپویلین لوٹ گئے تاہم ویرات کوہلی اور شیکھر دھون نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 74 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا، ویرات کوہلی 23 اور شیکھر دھون 53 رنز بناکر ناصر حسین کا شکار بنے جب کہ ایک رنز کے اضافے کے بعد رائیڈو بھی پویلین لوٹ گئے۔
بھارتی کپتان مہیندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا نے لڑکھڑاتی بھارتی بیٹنگ کو53 رنز کا سہارا دیا تاہم دونوں کھلاڑی مستفیض الرحمان کا شکار بن گئے، کپتان دھونی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم 45 ویں اوورز میں 200 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
بھارت کے 200 رنزکا ہدف بنگال ٹائیگرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 38 ویں اوورزمیں حاصل کرلیا۔ بنگلا دیش کے اوپنر بلے باز تمیم اقبال 13 اور سومیا سرکار 34 رنز بناکرآؤٹ ہوئے جب کہ لٹون داس 36 اور مشفیق الرحمان 31 رنز بنا کرپویلین لوٹے، شکیب الحسن اور شبیر رحمان نے 48 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ،بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 51 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔