رینجرز نے ثروت اعجاز قادری اورشاہد غوری کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اورشاہد غوری رینجرزحکام سے ملاقات کیلیے ہیڈ کوارٹر گئے تھے، ترجمان سنی تحریک
KARACHI:
ترجمان سنی تحریک کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ثروت اعجاز قادری اورشاہدغوری کے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا۔
ترجمان سنی تحریک کے مطابق سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اورشاہد غوری رینجرزحکام سے ملاقات کے لیے رینجرز ہیڈ کوارٹر گئے تھے جہاں ان کے دیگر ساتھیوں اورڈرائیوروں کو واپس کردیا گیا جب کہ دونوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق رینجرز سنی تحریک کے مرکزی دفتر پر 2 بار چھاپہ مارچکی ہے جب کہ ایک درجن سے زائد تحریک کے عہدیداران اورکارکنان پہلے ہی رینجرز کی تحویل میں ہیں۔