امراض قلب سے بچنے کیلیے روزے دارنمک اورچکنائی کا کم استعمال کریں

سبزی اورپھلوں کے استعمال سے دل کے امراض میں مبتلاہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں، ماہرین طب

رات کو ایک مقررہ وقت کے بعد کھانے سے اجتناب کیاجائے، صحت مند رہنے کے لیے ورزش ضروری ہے۔ فوٹو: فائل

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دل سوچتا نہیں صرف دھڑکتا ہے، دل ایک پمپ کا کام کرتا ہے اور اس کی وجہ سے خون پورے جسم میں گردش کرتا ہے،آج کے دورمیں لوگ بیٹھتے زیادہ ہیں اور چلتے پھرتے کم ہیں، ان کی خوراک اور دوسری عادات کی وجہ سے دل کے امراض بہت عام ہوگئے ہیں۔


ترقی یافتہ ممالک اور امیر لوگوں کی سمجھی جانے والی بیماری اب دنیا بھرمیں اموات کی سرفہرست وجوہات میں سے ایک ہے، آج کے جدید دور میں دل کے امراض کے علاج بہت بہتر ہوطریقے سے ہوتے ہیں لیکن وہ مہنگے بھی ہیں اورایک بار کسی کودل اور شریانوں کا مرض ہوجائے تواس کی زندگی کم ہوجاتی ہے، اسی لیے علاج سے زیادہ احتیاط پر زور دیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے انسان کوکھانے پینے میںاحتیاط کرنی چاہیے ، روزے داروں کونمک اورچکنائی کااستعمال کم کرناچاہیے، دوسری بیماریوں کے ساتھ ساتھ امراض قلب سے بچنے کے لیے تمباکو سے بھی پرہیزکرنا چاہیے، حقہ یا شیشہ کسی بھی صورت میں استعمال کیا جائے وہ نقصان دہ ہے،ہر عمر اور طبقے کے افراد کو اپنی زندگی میں ورزش کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ خوراک سب سے طاقتوردواہے اور کوشش کرنی چاہیے کہ پودوںسے حاصل کی جانے والی غذا کا استعمال زیادہ کیاجائے، روزانہ سبزی اور پھل کے استعمال سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں، کھانے پینے کی چیزیں پلاسٹک کے بجائے شیشے یا اسٹیل کے برتن میںرکھنی چاہئیں کیونکہ پلاسٹک کے برتنوں سے کھانے میں نقصان دہ کیمیائی اجزا شامل ہوجاتے ہیں،رات کو ایک مقررہ وقت کے بعدکھانے سے اجتناب کرنا، دوسروںکی خدمت کرنا، مصروف رہنا، شکرگزار بننا دل کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
Load Next Story