بل نہ دینے والوں کو بجلی نہیں دے سکتے خواجہ آصف

آئندہ 2 برسوں میں بجلی کا بحران ختم کر دیا جائیگا،خواجہ آصف


APP June 22, 2015
آئندہ 2 برسوں میں بجلی کا بحران ختم کر دیا جائیگا،خواجہ آصف ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت ماہ رمضان میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنانے کیلیے بجلی کی طلب و رسد میں بہتری لانے کیلیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔ جو لوگ بل نہیں دیتے، ان کو بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی۔

اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئندہ 2 برسوں میں بجلی کا بحران ختم کر دیا جائیگا۔ انھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ نماز کے اوقات میں ایئر کنڈیشنر نہ چلائیں تاہم وہ نماز تراویح کے دوران اے سی استعمال کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی جانب سے فوری طور پر اٹھایا گیا ایسا قدم 4000 سے 5000 میگاواٹ تک بجلی بچانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ حکومت ماہ رمضان میں صنعتوں کو شام 7 سے صبح 4 بجے تک بجلی فراہم نہیں کرسکتی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ اقدام افطاری اور سحری کے اوقات میں لوگوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلیے اٹھایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں