پٹرول مہنگا نہیں کر رہےاوگرا سمری کی کوئی اہمیت نہیںوزارت پٹرولیم

ہائی سپیڈ ڈیزل2 روپے 21 پیسے فی لیٹرسستا ہونے کاامکان ہے


Numainda Express June 22, 2015
ابتدائی سمری کے مطابق یکم جولائی سے ہائی سپیڈ ڈیزل کے علاوہ دیگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے:فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزارت پٹرولیم کے ایک اعلیٰ افسر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ موجودہ قیمتیں برقراررکھے گی۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اوراس حوالے سے اوگراکی سمری کی کوئی اہمیت نہیں۔ادھر اوگرا کی جانب سے تیارکی گئی ابتدائی سمری کے مطابق یکم جولائی سے ہائی سپیڈ ڈیزل کے علاوہ دیگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے۔

پٹرول3 روپے6 پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین 4 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 1 روپیہ اورلائٹ ڈیزل 1 روپیہ 11 پیسے فی لیٹرمہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل2 روپے 21 پیسے فی لیٹرسستا ہونے کاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |