فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کے نرخ میں 262 روپے کمی کی تجویز

26جون کونیپرا ہیڈ کوارٹرمیں عوامی سماعت ہوگی جس میں تمام پارٹیاں تحریری اور زبانی اعتراضات کرسکتی ہیں۔


Online June 22, 2015
26جون کونیپرا ہیڈ کوارٹرمیں عوامی سماعت ہوگی جس میں تمام پارٹیاں تحریری اور زبانی اعتراضات کرسکتی ہیں۔فوٹو: فائل

KARACHI: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے اپریل کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 2.62 روپے کمی کی تجویز دیدی ہے، 26جون کومتعلقہ پارٹیوں کو طلب کرلیا گیا۔

نیپراکی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ماہ اپریل کے دوران پاکستان میں ہائیڈل کوئلہ ڈیزل فرنس آئل گیس نیوکلیئر ٹیکنالوجی مکسڈ اورونڈ ٹیکنالوجی سمیت ایران سے درآمدکی جانے والی بجلی پرفیول چارجز 8.9297KWH میں 2.6275KWH روپے کی کمی کی تجویردی گئی ہے جس پرغور کے لیے26جون کونیپرا ہیڈ کوارٹرمیں عوامی سماعت ہوگی جس میں تمام پارٹیاں تحریری اور زبانی اعتراضات کرسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں