جرمنی میں بلی کے کاٹنے پر خاتون نے مالک کو ہی کاٹ ڈالا

خاتون کو گھریلوتشدد کے الزام میں 10 روز کیلیے گھرپر نظر بند کردیا گیا

مغربی شہر ہیگن میں 26 سالہ خاتون پراسکے 39 سالہ ساتھی کی پالتو بلی فیلن نے حملہ کردیا:فوٹو: فائل

لاہور:
جرمنی میں ایک بلی نے خاتون کو کاٹ لیا تواس خاتون نے طیش میں آکراپنے بوائے فرینڈ اورپالتو بلی کے مالک کو متعدد بارکاٹا اورمارا پیٹا۔


پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی شہر ہیگن میں 26 سالہ خاتون پراسکے 39 سالہ ساتھی کی پالتو بلی فیلن نے حملہ کردیا، خاتون کی جانب سے بلی کوقابومیں رکھنے کی ناکام کوشش کے بعدمتاثرہ خاتون اوربلی کے مالک کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں خاتون نے بوائے فرینڈ کو متعدد بارمارا اورکاٹا۔

زخمی شخص نے پولیس کوفون کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے کئی باراس کے ہاتھ سے موبال فون چھینا، آخرکاروہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیااور پولیس کو فون کیا۔اسے علاج کیلیے اسپتال لے جایا گیا جبکہ خاتون کوگھریلوتشدد کے الزام میں 10 روز کیلیے گھر پر نظر بند کردیا گیا۔
Load Next Story