تحفظ ناموس رسالت وپاکستان بچائوٹرین مارچ کراچی سے روانہ
صاحبزادہ فضل کریم ودیگرقائدین نے رخصت کیا،سندھ پولیس کے40سے زائدکمانڈوزساتھ ہیں۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہاہے کہ مذہبی انتشار پھیلا کر مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے تحفظ ناموس رسالت کی شق نمبر295-Cمیں تبدیلی کے شوشے چھوڑکرمذہبی ہم آہنگی کوچیلنج کررہے ہیں لیکن غلامان مصطفیؐ قوانین میں زرہ برابرتبدیلی برداشت نہیںکریںگے۔
گستاخانہ خاکے اورتوہین آمیز رویے دراصل امریکا، اسرائیل، یہودیوں اورمغرب کی مشترکہ سازش ہے ۔اتوار کو کراچی کینٹ سے راولپنڈی تک سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام منعقدہ تحفظ ناموس رسالت و پاکستان بچائوٹرین مارچ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہودونصاریٰ ایک سازش کے تحت مسلمانوںکی دل آزاری کیلیے نت نئے طریقوں سے آپ کی شان میںگستاخیاںکرتے آرہے ہیں اور امریکااوراسکے حواری ان گستاخیوںکے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کے بجائے مسلمانوں کوصبر اور تحمل کو درس دینے کی سازش کررہے ہیں۔
اس موقع پرطارق محبوب نے کہا کہ ہمارایہ احتجاج گستاخ رسول کے خاتمے تک جاری رہے گا۔آل کراچی تاجر اتحادکے چیئرمین عتیق میر نے کہاکہ کراچی کی تاجربرادری ہر اس اقدام کی مکمل حمایت کرے گی جو اسلام اور آپؐ سے عقیدت اور محبت کیلیے کیا جائے۔بعد ازاں کراچی کینٹ سے تیزگام ایکسپریس کے ذریعے ہزاروں کی تعدادمیں شرکانے ٹرین مارچ کا آغاز کیا۔ٹرین مارچ کراچی سے حیدرآباد، سکھر سمیت25مختلف اسٹیشنوں سے ہوتاہواراولپنڈی پہنچے گاجہاں ناموس رسالتؐ کانفرنس منعقد ہوگی۔اسٹیشن پرحنیف طیب،مفتی غلام نبی فخری،صوفی ارشدقادری،مولاناابراررحمانی،حنیف بلو،کوکب نورانی ودیگر بھی موجودتھے۔
کراچی کینٹ اسٹیشن پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ٹرین مارچ کے رہنمائوں اورشرکاکی سیکیورٹی کیلیے سندھ پولیس کے40سے زائدکمانڈوزٹرین کے ہمراہ روانہ ہوئے۔سکھر سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کراچی کینٹ اسٹیشن سے اتوار کی شام شروع ہونیوالے تحفظ ناموس رسالت پاکستان بچائو ٹرین مارچ کے استقبال کے سلسلے میں روہڑی ریلوے اسٹیشن پرخصوصی انتظامات دیکھنے میں آئے۔حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپور، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، ملتان، خانیوال، لاہور سمیت دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر سنی اتحاد کونسل ،مرکزی جے یو پی ، جماعت اہلسنت اور انجمن نوجوانان اسلام سمیت دیگر تنظیمات کی جانب سے استقبال کے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔
آخری اطلاع تک تیزگام روہڑی ریلوے اسٹیشن نہیں پہنچ سکی تھی جبکہ علماو رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد روہڑی ریلوے اسٹیشن پر قائدین اور شرکاکے استقبال کیلیے موجودتھی۔ سنی اتحاد کونسل کا پاکستان بچاؤ ٹرین مارچ حیدرآباد سے لاہور روانہ ہوگیا۔ حیدرآباد ریلوے اسٹیشنپر مفتی احمد میاں برکاتی، مفتی سید عظمت علی شاہ اور الحاج گلشن الٰہی کی قیادت میں مارچ کا پرتپاک استقبال کیا۔ شرکا سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہاکہ گستاخانہ فلم کے معاملے پر اگر اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے رہے تو نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا امن تباہ ہوگا۔
مذاہب عالم کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے کیلیے اقوام متحدہ ایسا بین الاقوامی قانون بنائے جس کے تحت تمام انبیاء کی شان کا تحفظ ہوسکے۔ انھوںنے کہا کہ اگر دنیا سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کاخاتمہ کرنا ہے تو اقوام متحدہ کو گستاخانہ فلم بنانے اور جاری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنا ہوگا، اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو اسلامی ممالک اپنی الگ اقوام متحدہ بنالیں۔ ٹرین مارچ کے موقع پر سیکیوریٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے اور ریلوے اسٹیشن کے اندر، باہر اور چھت پر بھاری پولیس نفری تعینات تھی۔