حیدرآباد پی پی کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

شہر میں ہائی الرٹ، 2 ہزار پولیس اہلکار، 6 سو کمانڈوز اور2 بکتر بند گاڑیاں تعینات.


Numainda Express October 15, 2012
شہر میں ہائی الرٹ، 2 ہزار پولیس اہلکار، 6 سو کمانڈوز اور2 بکتر بند گاڑیاں تعینات. فوٹو: فائل

پی پی کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جس کیلیے صرف حیدرآباد ضلع کے2 ہزار پولیس اہلکار، 6 سو کمانڈوز اور2 بکتر بند گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔

جبکہ ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی نے حیدرآباد میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ بھاری نفری کو قاسم آباد میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلیے تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جلسے میں آنے والے ہر شخص کی تلاشی لی جائے گی جبکہ حیدرآباد آنے والے تمام راستوں پر بھی پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں